Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سائنسدان ہر ہفتے ’وادی تمیریہ‘ کیوں جاتے ہیں؟  

السوسن پھول کھلنے کا منظر فروری اور مارچ میں دیکھا جاسکتا ہے- (فوٹو العربیہ چینل)
چینی سائنسدان رونج بو 18 برس سے ہر ہفتے ریاض کی معروف وادی ’تمیریہ‘  پابندی سے پہنچ رہا ہے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق سعودی عرب کے  مختلف علاقوں میں سکونت پذیر لوگ فروری کے پورے مہینے اور مارچ کے شروع میں ریاض کے شمال مغرب میں واقع وادی تمیریہ کی سیر کے لیے پہنچتے ہیں۔ یہاں وہ السوسن پھولوں کے کھلنے کا منظر دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

سوسن کھلنے کے بعد کئی رنگوں میں تبدیل ہوتا ہے- (فوٹو العربیہ چینل)

چینی سائنسداں فروری میں ہر جمعے کو وادی تمیریہ آتے ہیں۔ یہاں وہ السوسن پودوں کی تصاویر لیتے ہیں۔ دوپہر کے وقت جب سورج آسمان پر چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس وقت سوسن کی کلیاں کھلتی ہیں اور یہ چینی سائنسدان اس منظر کی فوٹو گرافی پابندی سے کرتا ہے۔
سوسن کھلنے کے بعد کئی رنگوں میں تبدیل ہوجاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ پھول مرجھانے لگتے ہیں۔ یہ منظر فروری اور مارچ کے سوا سال کے دیگر مہینوں میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ 
رونج بو کا کہنا ہے کہ 2003 میں ریاض آنے کے بعد ان کے دوستوں نے انہیں وادی تمیریہ کی سیر کا مشورہ دیا تھا۔ یہ شاندار سیاحتی مرکز ہے۔چینی سائنسدان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے تمام غیرملکیوں کو وادی تمیریہ کی سیر ضرور کرنا چاہئے یہ سچ مچ خوبصورت تفریحی مقام ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: