کویتی محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کویت کے کئی پولٹری فارمز میں برڈ فلو کے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی محکمہ زراعت کے ترجمان طلال الدھانی نے بیان میں کہا کہ پولٹری فارمز میں پائے جانے والے وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں اور ایمرجنسی سکیم نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو برڈفلو کے معاملات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
تمام ادارے اس وبائی مرض کے خاتمے، اسے قابو کرنے اور پھیلنے سے روکنے کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔