سعودی شیئرز مارکیٹ بلند ترین سطح پر بند
14.6 ارب ریال کے شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی شیئرز مارکیٹ بدھ کو چھ برس میں پہلی بار بلند ترین سطح 9595.45 پر 122.25 کے اضافے پر بند ہوئی ہے۔ 14.6 ارب ریال کے شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 530 ملین سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا اور 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ سودے ہوئے۔
82 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 108 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ مہنگے شیئر کا اعزاز صدق، مسک الیمامہ سٹیل، معدنیہ اور الحکیر گروپ کے حصے میں آیا ہے۔
جہاں تک متطورۃ، امیانتیت، سعودی انابیب، عذب کمیونیکیشن اور تبوک زرعی کمپنیوں کے شیئرز کا تعلق ہے تو ان کے لین دین میں کمی پائی گئی۔ 10.00 اور 7.83 فیصد کے درمیان شیئرز کی قدر اوپر نیچے دیکھنے میں آئی۔
سب سے زیادہ تعداد میں دارالارکان، الانما اعمارِ، مسک اور الجزیرہ کے شیئرز فروخت ہوئے۔ سب سے مہنگے شیئر الراجحی، متطورۃ، الانما، مسک اور سابک کے فروخت ہوئے ہیں۔