Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہری گرفتار

پولیس نے وڈیو کی مدد سے شناخت کرکے حراست میں لیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک رہائشی محلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان خالد الکریدیس بتایا مقامی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے شناخت کرکے شہری کو حراست میں لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ اس کے قبضے سے  ہتھیار اور نشہ آور اشیا ضبط کی گئی ہیں۔
پولیسق ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ مقامی شہری نے فائرنگ کی وڈیو، اسلحہ کی موجودگی اور نشہ آور اشیا کی اپنے اکاؤنٹ پر تشہیر کرکے قانون کا مذاق اڑایا تھا۔
مقامی شہری نے فائرنگ کرتے وقت نہ صرف یہ کہ اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق کردیے تھے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ متعدد غیرقانونی سرگرمیوں کے ارتکاب پر مقامی شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: