سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ کا آغاز
ابشر کے ذریعے تمام تفصیلات کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل دیکھا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی حکام نے غیرملکی ملازمین کے لیے رہائشی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے یہ ڈیجیٹل ورژن ابشر ایپ پر لانچ کیا ہے۔
وزرات داخلہ کا ابشر ایپ متعارف کروانے کا مقصد پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور سرکاری محکموں میں کام کے زیادہ موثر طریقوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کو سہولت بھی فراہم کرنا ہے۔
اس سروس کے ذریعے تمام تفصیلات کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ صارفین اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی کاپی اپنے سمارٹ فونز پر بغیر انٹرنیٹ کے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔