Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پہلے عرب مِنی فٹبال فورم کا انعقاد

’منی فٹبال فیفا میں رجسٹرڈ کھیل ہے جس میں ہر ٹیم سے 5 کھلاڑی ہوتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت کھیل کے تحت دار الحکومت ریاض میں پہلے عرب منی فٹبال فورم کا انعقاد ہوا جس میں 23 ممالک نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فورم کے افتتاحی سیشن کی صدارت انٹرنیشنل منی فٹبال فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر محمد الدوسری نے کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب نے اہم اور بڑی عالمی کھیلوں کی تقریبات کی میزبانی میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔
فورم کے تحت آج منگل کو مزید سیشنز منعقد کئے جائیں گے جن میں منی فٹبال کے بارے میں مزید تفصیلات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
 ان سیشنز میں اس کھیل کی ترقی کے لیے آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا خاص طور پر تربیت، ریفرینگ اور انتظامی امورپر تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ منی فٹبال فیفا میں رجسٹرڈ کھیل ہے جس میں ہر ٹیم سے 5 کھلاڑی ہوتے ہیں۔

شیئر: