بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ جوہی چاؤلہ سے تقریباً چھ سے سات سال تک بات نہیں کی تھی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی معمولی سے اختلاف پر جوہی چاؤلہ سے بات کرنا بند کر دی تھی۔
عامر خان اور جوہی چاؤلہ نے بالی وڈ میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا تھا۔
عامر خان نے اپنی ایک دستاویزی فلم کی سکریننگ کے موقع پر بتایا کہ عشق فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی معمولی سی بات پر ان کا جوہی چاولہ سے جھگڑا ہو گیا تھا تو انہوں نے سوچا کہ وہ آئندہ کبھی بھی اپنی ساتھی اداکارہ سے بات نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
’آپ کو قیامت سے قیامت تک جنم دن مبارک ہو‘Node ID: 443266
-
عامر خان ’ثقافتی سفارتکاری‘ پر معذرت کریںNode ID: 501586
-
’کترینہ سے مشابہت کی وجہ سے مجھے ’فیٹرینا‘ کہا گیا‘Node ID: 544221
عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم کے سیٹ پر بھی وہ جوہی چاؤلہ سے فاصلہ رکھتے تھے۔
اپنے اس رویے پر عامر خان نے خود بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جانے کیوں میں نے ایسا رویہ اپنایا تھا، میرے خیال میں تب میں کچھ حد تک انا پرست تھا۔‘
مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی ناراضگی کے بارے میں مزید بتایا کہ اگر جوہی چاؤلہ ان کے پاس آکر بیٹھتیں تو وہ اٹھ کر باہر نکل جاتے تھے۔
عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں کم از کم پچاس فٹ دور بیٹھتا تھا، صرف سینز کے دوران بات کرتا تھا، وہ بھی صرف کام سے متعلق۔‘
عامر خان اور جوہی چاؤلہ کے درمیان دوستی 2002 میں بحال ہوئی جب عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ رینا دت سے طلاق کا معاملہ چل رہا تھا۔

جوہی چاؤلہ کی رینا دت سے بھی بہت اچھی دوستی تھی۔ جب جوہی چاؤلہ کو طلاق کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے ناراضگی کے باوجود عامر خان کو فون کیا اور ملنے کو کہا۔
جوہی چاؤلہ کی کوشش تھی کہ طلاق کے بجائے عامر خان اور رینا دت کے درمیان اختلافات حل ہو جائیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ جوہی کو معلوم تھا کہ وہ ان کا فون نہیں اٹھائیں گے، لیکن پھر بھی جوہی نے انہیں فون کیا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ جوہی کی اس کوشش سے انہیں اندازہ ہوا کہ اختلاف کے باوجود دونوں کے درمیان دوستی پر بالکل بھی کوئی فرق نہیں آیا۔
A 100 trees for Aamir. Looking back, I feel so happy, fortunate & blessed to have worked with Aamir, we had so many fun moments so many.....did such wonderful work & made such memorable films together !!Happy Birthday Aamir. @aamir_khan @ishafoundation #CauveryCalling pic.twitter.com/GlJUNSbF50
— Juhi Chawla (@iam_juhi) March 14, 2021