Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مریم نواز 26 مارچ کو پیش ہوں‘، نیب کا چودھری شوگر ملز کیس میں نوٹس

اگست 2020 میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔
بدھ کو جاری کیے گئے نوٹس میں نیب نے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ 26 مارچ کو نیب لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع دفتر میں دن گیارہ بجے پیش ہوں۔

 

نوٹس کے مطابق مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ ان کا 22 جنوری کو جمع کرایا گیا جواب مبہم، غیر واضح اور غیر اطمینان بخش ہے۔
چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دے رکھی ہے جبکہ نیب نے ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ 
گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کی درخواست پر سات اپریل تک جواب طلب کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ 

شیئر: