ابو ظبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ اور چار ہزار افراد کے ساتھ فراڈ کے الزام میں چار ایشیائی باشندوں اور ایک جیولری کمپی کو مجرم قرار دیا ہے۔
عدالت نے چاروں ملزمان کو پانچ سال قید، 90 ملین درہم جرمانے اور سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدری کا فیصلہ سنایا ہے۔
امارات کے خبر رساں اادارے وام کے مطابق ابوظبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی انچارج عدالت نے چار ایشیائی باشندوں اور ایک کمپنی کے خلاف چار ہزار متاثرین کو سونے کی تجارت میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے مقدمے کی سماعت کی۔
محكمة غسل الأموال بأبوظبي تُدين 4 فلبينيين وشركة مجوهرات بتهم غسل الأموال والاحتيال على 4 آلاف شخص
الحكم تضمن غرامة 90 مليون درهم ومصادرة 7 ألاف و370 جرام من الذهب pic.twitter.com/a0WbMbIDQ0— دائرة القضاء-أبوظبي (@ADJD_Official) March 16, 2021