Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہروب کی رپورٹ منسوخ کرانے کا طریقہ کیا ہے؟

’رپورٹ درج کرانے کے 20 دن کے بعد ہروب منسوخ نہیں ہوسکتا‘ ( فوٹو: الریاض)
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کے ہروب کی رپورٹ 20 دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت سے ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ کیا اس یہ بات صحیح ہے کہ ہروب رپورٹ منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد ہروب والے کارکن اپنے اقاموں کی تجدید اور نقل کفالہ کراسکتے ہیں۔
اس پر وزارت نے کہا ہے کہ ’ہروب کیسز کے ساتھ معاملہ ویسا ہی ہے جیسے پہلے تھا جبکہ ہروب کی رپورٹ درج کرنے کے 20 دن کے اندر کفیل کو اختیار ہے کہ وہ اسے آن لائن طریقے سے منسوخ کراسکتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہروب کی رپورٹ درج کرانے کے 20 دن کے بعد اسے منسوخ نہیں کرایا جاسکتا‘۔

شیئر: