شہزادہ بندر بن ذعاربن ترکی بن عبدالعزیز کا انتقال
جمعرات 18 مارچ 2021 21:03
نماز جنازہ کل جمعہ 19 مارچ کو ریاض میں ہوگی- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے شہزادے بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز کا جمعرات کو انتقال ہوگیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے کہا کہ شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز کا پانچ رجب 1442 ہجری مطابق 18 مارچ 2021 کو انتقال ہوگیا- ان کی نماز جنازہ کل جمعہ 19 مارچ کو ریاض میں ہوگی-
ایوان شاہی نے شہزادہ بندر بن ذعاربن ترکی بن عبدالعزیز کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے بیان ان دعائیہ کلمات پر ختم کیا کہ اللہ تعالی شہزادہ بندر کے ساتھ اپنا فضل و کرم فرمائے- انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں