بالی وڈ اداکاروں کے ٹیٹوز سے ان کی کون سی یادیں وابستہ ہیں؟
بالی وڈ اداکاروں کے ٹیٹوز سے ان کی کون سی یادیں وابستہ ہیں؟
ہفتہ 20 مارچ 2021 11:09
کنگنا کے ٹیٹو میں تاج اور تلوار بھی بنی ہوئی ہے جو اصل میں طاقت اور ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی علامتیں ہیں (فوٹو: سکرین شاٹ)
بالی وڈ کے مختلف اداکاروں نے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں جو ان کی کسی نہ کسی یاد سے وابستہ ہیں۔
پرینکا چوپڑا سے لے کر ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون اور ڈانس کے بادشاہ رہتک روشن تک کئی اداکاروں نے ٹیٹو بنوایا ہوا ہے۔
پرینکا چوپڑا نے اپنے دائیں بازو کی کلائی پر ’ڈیڈیز لٹل گرل‘ لکھوایا ہوا ہے جس کا مقصد اپنے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ الفاظ پرینکا چوپڑا کے والد کی لکھائی میں ہی درج ہیں۔
پرینکا چوپڑا کے والد جون 2013 میں وفات پا گئے تھے۔
رہتک روشن نے سال 2009 میں اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کا نام اپنے بائیں بازو کی کلائی پر لکھوایا تھا۔
سوزین خان نے جواب میں اپنے بازو پر اینل ونگز ٹیٹو بنوایا اور ساتھ ہی رہتک روشن کا نام بھی لکھوایا۔
جوڑے نے 2014 میں علیحدہ ہونے سے پہلے اپنی دائیں کلائی پر ایک ہی جگہ پر سٹار آف ڈیوڈ بنوایا تھا جو بہادری کے نشان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
دیپیکا پاڈوکون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی محبت میں اپنی گردن پر ٹیٹو بنوایا تھا۔ دیپیکا نے رنبیر کپور کے نام کے ابتدائی حروف آر اور کے لکھوائے تھے۔
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں اپنے بازو پر ٹیٹو بنوایا ہوا ہے۔
ارجن کپور نے دیوناگری سکرپٹ میں لفظ ’ماں‘ لکھوایا ہوا ہے جس کے ساتھ انفنٹی کا نشان بنا ہوا ہے جو ابدیت کی علامت ہے۔
متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی کنگنا رناوت نے کم عمری میں اپنی گردن پر ٹیٹو بنوایا تھا جو ایک جنگجو شہزادی کا عکس ہے۔
کنگنا کے ٹیٹو میں تاج اور تلوار بھی بنی ہوئی ہے جو اصل میں طاقت اور ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی علامتیں ہیں۔
سیف علی خان نے کرینہ کپور سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نام اپنے بازو پر ہندی میں لکھوایا تھا۔ سیف علی خان نے کرینہ سے شادی سے پہلے یہ ٹیٹو بنوایا تھا۔
سیف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ٹیٹو برطانوی فٹبال کھلاڑی ڈیوڈ بیکہم سے متاثر ہو کر بنوایا تھا۔ ڈیوڈ بیکم نے اپنی گلوکارہ اہلیہ وکٹوریا کا نام اپنی کلائی پر لکھوایا ہوا ہے۔
اداکار اکشے کمار نے پہلی مرتبہ سال 2007 میں اپنے بیٹے آروو کا نام اپنی کمر پر لکھوایا تھا جبکہ بعد میں اپنے بازو پر بیٹی نیتارا کا نام ٹیٹو کروایا تھا۔