Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا پاڈوکون اور ریتک روشن کی ایک ساتھ پہلی فلم

دیپیکا اور ریتک روشن پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فوٹو اے ایف پی
بالی وڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی آنے والی فلم کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تو ان کے شوہر رنویر کپور نے سب سے پہلے کمینٹ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ڈمپل گرل نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خواب واقعی پورے ہوتے ہیں۔‘
دنیا کے پر کشش ترین اداکار کا اعزاز حاصل کرنے والے ریتک روشن نے بھی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر معمولی‘ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ان کی پہلی پرواز ہوگی جس کا انہیں شدت سے انتظار ہے۔
سوشل میڈیا پر جیسے ہی دیپیکا اور ریتک روشن نے آنے والی فلم کے حوالے سے اپنے اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا تو ٹوئٹر پو ’فائٹر‘ ٹرینڈ کرنے لگا۔
فلم کے ہدایت کار سدھارت انند نے فلم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جب وہ اپنے دو پسندیدہ ادکاروں کو ایک ساتھ فلما رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف نے کمنٹ کیا کہ فائٹر فلم کے ذریعے ان جیسے لاکھوں فینز کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے کہ وہ دو انتہائی پر کشش اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔
فلم کا اعلان ایسے دن کیا گیا ہے جب ریتک روشن اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکار انیل کپور نے ریتک روشن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریتک کی محنت اور صلاحیت سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں۔ انیل کپور نے انہیں اچھی صحت اور کامیابی کی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فائٹر فلم کا شدت سے انتظار ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف گوری نے لکھا کہ لکشیا فلم میں ریتک روشن کو فوج کے افسر کے طور پر دیکھا تھا جبکہ آنے والی فلم ’فائٹر‘ میں انہیں ائیر فورس کے پائلٹ کے کردار میں دیکھا جائے گا۔
فائٹر فلم آئندہ سال ستمبر 2022 میں ریلیز ہو گی۔

شیئر: