Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نور ریاض فیسٹیول: تیزی سے بدلتا ہوا سعودی عرب

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی نوعیت کے پہلے ’نور ریاض‘ فیسٹیول کا انعقاد جاری ہے۔ 18 مارچ کو شروع ہونے والا روشنیوں کا فیسٹیول17 دن تک جاری رہے گا۔
اس میلے میں تقریباً 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ اس فیسٹیول میں فنکار روشنی کی مدد سے حیرت انگیز تخلیقات کی نمائش کر رہے ہیں۔ 
مشیر برائے ریاض سٹی رائل کمیشن انس نجمی نے عرب نیوز کو بتایا کو عالمی وبا سے جڑی مشکلات کے باوجود سعودی عرب نے نور ریاض فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے اور صرف ایک دن میں 15 ہزار افراد کی شرکت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس فیسٹیول کے باعث 12,00 نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے جس میں نصف تعداد سعودی شہریوں کی ہے۔
’نور ریاض‘ فیسٹیول کو ایک اوپن آرٹ گیلری بھی کہا جا رہا ہے۔ دیکھیے ایس پی اے کی ان تصاویر میں۔۔

شیئر: