سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی عرب اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
Had a Productive call with Director General of @IAEAorg H.E Mr. @rafaelmgrossi, in which we discussed the important role of the IAEA in promoting peaceful uses of nuclear energy, and the current non-proliferation issues.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) March 21, 2021
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بتایا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے فون کیا۔ ہم نے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو یقینی بنانے کےسلسلے میں ایجنسی کے کردار کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام شعبوں میں سعودی عرب اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے فروغ اور ایٹمی پھیلاؤ کو روکنے والے امور پر بات چیت کی ہے۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض دفتر خارجہ میں چاڈ کے وزیر خارجہ امین اباصدیق نے ملاقات کی۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
