ریکروٹنگ ایجنسیوں کو آئندہ برس مارچ تک کی مہلت
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق ریکروٹنگ ایجنسیاں 2022 کے مارچ کے شروع تک مہلت سے فائدہ اٹھا سکیں گی (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو آئندہ برس تک خود کو قانون کے دائرے میں لانے کی مہلت دی ہے۔
ریکروٹنگ ایجنسیاں 2022 کے مارچ کے شروع تک مہلت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق قانون محنت کے لائحہ عمل میں اس کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا تھا۔
الراجحی نے ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سال رواں 2021 کے آخر تک مہلت دی ہے کہ وہ خود کو ایجنسی کے زمرے سے نکال کر ریکروٹنگ کمپنی کے زمرے میں شامل کرلیں۔
اس حوالے سے انہیں یہ رہنمائی دی گئی ہے کہ چھوٹی چھوٹی ریکروٹنگ ایجنسیاں خود کو ایک دوسرے میں ضم کر کے ریکروٹنگ کمپنی میں تبدیل کرلیں۔
اس حوالے سے انہیں اپنا سرمایہ دس لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا جبکہ ریکروٹنگ کمپنی کے لیے ضروری ہوگا کہ 2022 کا ماہ مارچ ختم ہونے سے قبل انہیں اپنا سرمایہ 25 لاکھ ریال تک بڑھانا ہوگا۔