Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 30 لاکھ ہو گئی

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے ملک بھر میں 500 سے زیادہ مراکز میں کورونا ویکسین دی گئی ( فوٹو: المدینہ)
سعودی عرب میں اب تک 30 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد ہفتے تک کی ہے جو 500 سے زیادہ ویکسین مراکز کے ذریعے دی گئی ہے‘۔
وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے حصول کے لیے صحتی ایپ اپنا اندراج کرائیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ کورونا کے سرگرم اور تشویشناک کیسز میں قابل ذکر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ تمام لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ متعدی امراض سے چھٹکارہ پانے کا محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہے۔
 

شیئر: