شاہ سلمان کی معروف گھڑ سوار کے ساتھ تاریخی تصویر
ناصر بن سرحان جزیرہ عرب کے معروف گھڑ سواروں میں سے تھے ( فوٹو: اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ایک تاریخی اور یاد گار تصور شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گھڑ سوار ناصر بن سرحان بن منیخر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تصور میں شاہ سلمان گھڑ سوار ناصر بن سرحان کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر بن سرحان جزیرہ عرب کے معروف گھڑ سواروں میں سے تھے۔
انہوں نے معرکہ کنزان میں 1915 میں اس وقت شرکت کی جب ان کی عمر محض 15 سال تھی۔
بعد ازاں الجوف معرکے میں بھی شریک ہوئے جو 1919 میں پیش آیا تھا۔

سرکاری دستاویزات میں پیشے کے خانے میں باقاعدہ لکھوا یا گیا کہ وہ گھڑسوار ہیں ( فوٹو: اخبار 24)
ان کی وفات 1979 میں ہوئی تھی۔
سرکاری دستاویزات میں پیشے کے خانے میں باقاعدہ لکھوا یا گیا کہ وہ گھڑسوار ہیں۔