مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو جبوتی کے ہم منصب محمود علی یوسف سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر جبوتی پہنچے ہیں۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور میں مشترکہ ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزرا ئے خارجہ نے مشترکہ مفادات کے امور کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔