Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا سلطنت عمان کے فرمانروا سے رابطہ

خطے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے خطے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجوں، ان کے اقتصادی، سماجی و صحت اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سعودی اقدام گرین مشرق وسطی اور اس کے دور رس اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ شجر کاری پروگرام اور صاف ستھری توانائی سکیم کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے جیسے امور زیر بحث آئے۔
جدید ٹیکنالوجی اور نئے طور طریقے بروئے کار لاکر صاف ستھری توانائی کے حصول کے ہدف پر غوروخوض کیا گیا۔ 
سلطان ھیثم نے سعودی ولی عہد کے گرین مشرق وسطی اور صاف ستھری انرجی پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سعودی عرب جو کچھ کرے گا سلطنت عمان اس کا ساتھ دے گا۔ 

شیئر: