پاکستان میں فٹبال کے معاملات سدھارنے کے لیے فیفا کی متعین کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان کو مبینہ طور جبری معطل کر کے دوسرے گروہ کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چارج سنبھالنے کے دعوے کے بعد قوی امکان ہے کہ فیفا پاکستان پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دے گا۔ پاکستان میں فٹبال کے گڑھ لیاری کے کھلاڑی ملکی فٹبال کے معاملات پر کیا رائے رکھتے ہیں جانیے توصیف رضی ملک کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں