سعودی عرب میں ’جعلی وکیل‘ کو قید و جرمانے کی سزا
ملزم نے نہ صرف وکیل کا روپ دھار کر ٹی وی پر آئے بلکہ کیسز کے لیے عدالت بھی گئے (فوٹو: انسپلیش)
سعودی عرب کے شہر ریاض میں فوجداری عدالت نے ایک ایسے شخص کو سزا سنائی ہے جو وکیل کا روپ دھار کر میڈیا میں آئے۔ عدالت نے انہیں 30 دن قید کی سزا سنائی اور اور دس ہزار ریال جرمانہ بھی کیا ہے۔
عکاظ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملزم تین سے زائد مقدمات میں پیش ہوئے اور کیس لڑے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر وکیل کے طور پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد وکیل کے روپ میں ٹی وی پر بھی آئے۔
اس واقعے کی تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب ایک شہری نے وزارت انصاف میں درخواست دائر کی کہ اس معاملے کو پبلک پراسیکویشن کے حوالے کر کے تحقیقات کی جائیں۔ اس کے بعد تحقیقات مکمل کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق شہری نے ملزم کو ایک دعویٰ دائر کرنے کے لیے کچھ دستاویزت فراہم کی کیں، جن میں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، وراثتی بیان، موت کا سرٹیفیکیٹ وغیرہ شامل تھا۔
ملزم نے فیس کی ادائیگی کا بہانہ بناتے ہوئے واپس کرنے سے انکار کردیا، جس پر اس شہری نے ملزم کے خلاف درخواست دی۔