Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے مارب پر حوثیوں کا میزائل حملہ پہلے سے ناکام بنادیا

حوثی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے  کہ مارب کے شہریوں پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عین وقت پر ناکام بنادیا گیا-
اخبار 24 کے مطابق المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی مارب کے شہریوں پر حملے کے لیے بیلسٹک میزائل تیار کرچکے تھے- عرب اتحاد نے اسے اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کے میزائل لانچر کو حملے سے عین پہلے تباہ کردیا-
المالکی نے بتایا کہ اگر حوثی مارب پر حملے میں کامیاب ہوجاتے تو بہت سارے شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوجاتا- حوثی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں-
دریں اثنا عرب اتحاد برائے یمن نے مارب پر حملے سے قبل حوثیوں کے  بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والے فوجی آپریشن پر مشتمل وڈیو جاری کردی-
اس سے قبل عرب اتحاد نے توجہ دلائی تھی کہ مارب پر  حوثیوں کے حملوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں- حوثیوں کے یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کی روایات کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: