عرب اتحاد برائے یمن نے حوثیو ں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ سعودی عرب کے جنوبی ریجن میں بھیجے جانے والے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب نیوز نے عرب اتحاد برا ئے یمن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’بارودی مواد سے لدے ڈرون کو بدھ کی شام تباہ کیا گیا ہے۔ شہری علاقے اور شہری اس کا ہدف تھے‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے گزشتہ ہفتے بھی مملکت پر ڈرون حملو ں کی کئی کوشیشیں ناکام بنا ئی ہیں۔