Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سناکشی کی نئی فلم نور کا پوسٹر جاری

 نئی دہلی... بالی وڈ اداکارہ سناکشی سنہا کی فلم نور کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔ سناکشی نے ٹویٹر پر نئی آنے والی فلم نورکا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں سناکشی ایک ایسی جرنلسٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے وزن کو لے کربہت پریشان ہوتی ہے۔سنیل سپی کی فلم نورکی کہانی پاکستانی مصنف صبا امتیاز کے ناول کراچی یو آر کلنگ می پر مبنی ہے ۔فلم میں سناکشی کے ساتھ پورب کوہلی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔فلم رواں سال 21 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ۔

شیئر: