Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سنیپ چیٹ کی شخصیات کا معاملہ وزارت داخلہ کے سپرد 

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سنیپ چیٹ کی سات مشہور شخصیات کے کیس وزارت داخلہ کو بھجوا دیے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے سات تجارتی اداروں پر پابندیاں لگا رکھی تھیں- چار مشہور خواتین اور تین معروف ہستیوں نے متعلقہ تجارتی اداروں کے عوامی پروگراموں میں شرکت کرکے سماجی فاصلے کی پابندی اور بھیڑ بھاڑ سے ممانعت کی خلاف ورزی کی- 
مشہور شخصیات نے گھڑیوں، ملبوسات، فرنیچر کے شو رومز اور ریستورانوں نیز کار مینٹیننس سینٹر پہنچ کر بھیڑ بھاڑ میں حصہ لیا- وزارت تجارت نے خلاف ورزیوں کے معاملات براہ راست وزارت داخلہ کو بھیج دیے- وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات نہ صرف یہ  کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں انہوں نے عوامی پروگرام میں شرکت کرکے غیرذمہ  دارانہ حرکت کی جبکہ ان کی وجہ سے صحت مسائل میں بھی اضافہ ہوا- 
 

شیئر: