Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلانے کے لیے معاہدہ

دبئی امریکہ سے باہر سیلف ڈرائیونگ وہیکلز آپریٹ کرنے والا پہلا مقام بن جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2023 تک امارات میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلانے کے لیے جنرل موٹرز کے ایک یونٹ کروز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس اقدام سے دبئی امریکہ سے باہر سیلف ڈرائیونگ وہیکلز آپریٹ کرنے والا پہلا مقام بن جائے گا۔
شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے مزید کہا کہ دبئی میں مکمل ٹرانسپورٹیشن کا 25 فیصد 2030 تک سیلف ڈرائیونگ وہیکلز میں تبدیل کرنا ہدف تھا۔
امارتی ولی عہد نے کہا کہ 2030 تک یہ فلیٹ چار ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائے گا کیونکہ دبئی کا مقصد  ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کو سالانہ 900 ملین درہم تک کم کرنا اور اس وقت تک کاربن کے اخراج کو 12 فیصد سالانہ کم کرنا ہے۔

شیئر: