Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گرمی کی چھٹیوں کیلئے خصوصی سیاحتی پیکیج کا آغاز

سیاحتی مہم کا اعلان دبئی میں ورچوئل ٹاؤن ہال میٹنگ میں کیا گیا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی میں سیاحت کا ادارہ مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی مہم شروع کر رہا ہے جس میں خاص طور پراہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے والوں کو سیاحت کے لئے راغب کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس عالمی مہم میں دبئی کو’فیملیز کے لئے سیر وسیاحت کی کثیر جہتی منزل‘کے طور پر پیش کیاجائے گا۔
اس مہم میں ہرعمر کے لوگوں کے لئے متنوع قسم کی پیش کشیں موجود ہوں گی۔

مسافروں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشہیری مہمات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)

اس سیاحتی مہم کا اعلان دبئی میں سیاحت اور تجارت کی مارکیٹنگ کے شعبے’ڈی ٹی سی ایم‘ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی ایک ورچوئل ٹاؤن ہال میٹنگ میں کیا گیا۔
اس میٹنگ میں صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

ہوٹلوں میں رعایتی کرائے اورایئرلائن ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ کی سہولتیں شامل ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لئے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کرنے کے حوالے سے سیاحوں اور دیگر مسافروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تشہیری مہمات اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
جس کے تحت ہوٹلوں میں رعایتی کرایوں پر قیام اور ایئرلائن ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ اور اس کے علاوہ دیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔
 

شیئر: