Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سر درد سے کیسے نجات پائیں؟

رمضان کے دوران کھانے کے معیار اور مقدار کے لحاظ سے غذا میں بنیادی تبدیلی لانی چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی
رمضان کے ابتدائی روزوں میں عموماً دوپہر سے پہلے یا افطار سے قبل سر میں اچانک درد شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انسان اپنی توجہ کام پر مرکوز نہیں کرسکتا اور وقت ضائع ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے رمضان کے دوران سر درد یا درد شقیقہ کی وجوہات یہ بتائی ہیں:
- رمضان کے مہینے میں نیند اور جاگنے کے اوقات میں اچانک تبدیلی، جس سے سر درد پیدا ہونے کا امکان دگنا ہو جاتا ہے۔
-خون میں کیفین کی اچانک کمی اور رمضان المبارک کے دوران کافی مقدار میں کیفین کا استعمال۔
- رمضان کے دوران کھانے کے معیار اور مقدار کے لحاظ سے غذا میں بنیادی تبدیلی۔
- سحری کا چھوٹ جانا، رمضان میں دن کے دوران شدید بھوک کا احساس پیدا کرنے اور سر درد کا باعث بنتا ہے۔
- رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینے میں غفلت کرنا، جس سے جسم کو پانی کی کمی، قبض کی وجہ سے سر درد کا خطرہ  ہوتا ہے۔
-بھوک، پیاس، توجہ دینے میں دشواری، تھکاوٹ، اور دل کی تیز رفتار دھڑکنیں۔
-عام دنوں کے مقابلے میں رمضان کے دوران بلڈ شوگر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔

روزے کی عادت ڈالنے کے لیے کھانوں کے بیچ ریفرشمنٹ سے پرہیز کریں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

رمضان میں سر درد سے کیسے بچیں؟

رمضان کے دوران سر درد پیدا ہونے سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں اور ماہرین نے کچھ نکات پیش کیے جن میں شامل ہیں:
-گرم مشروبات جیسے کافی اور چائے کے استعمال کو محدود کرنا۔
- زیادہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
-دن کے دوران کھانے کی مقدار کو آہستہ آہستہ کم کرنا شروع کریں۔
-روزے کی عادت ڈالنے کے لیے کھانوں کے بیچ ریفرشمنٹ سے پرہیز کریں۔
-جسم میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے افطار کے بعد کافی مقدار میں پانی پینا۔

شیئر: