نجران میں آسمانی بجلی گرنے کا منظر
بجلی گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، سبق نیوز)
نجران میں ایک شہری نے آسمانی بجلی گرنے کے منظر کواپنےموبائل کیمرے میں قید کرلیا۔ آسمانی بجلی نجران کے شاہ فہد پارک میں گری تھی ۔
ویب نیوز سبق سے گفتگو کرتے ہوئے شہری ’مہدی آل شریہ‘ کاکہنا تھا کہ نماز مغرب کے بعد بارش کے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اچانک محسوس ہوا کہ بجلی گرنے والی‘۔
شہری کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کی وڈیو سات بج کر57 منٹ پر بنائی تھی جس میں بجلی کی کڑک اور گرنے کے منظر کو واضح طورپر دیکھاجاسکتا ہے۔
واضح رہے سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے نجران ریجن اور دیگر علاقوں میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو ظاہر کیا گیاتھا۔
واضح رہے بجلی گرنے کے وقت پارک کا وہ حصہ خالی تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔