Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز کی تصدیق پر 9 مساجد سینیٹائزنگ کے لیے بند

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے 5 علاقوں کی 9 مساجد کو عارضی طورپرسینیٹائزنگ کےلیے بند کیا گیا ہے۔ مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ان کی مکمل طورپر سینیٹائزنگ کی جائے گی۔
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری مفصل بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے جن 5 علاقوں میں 9 مساجد کوعارضی طورپربند کیا گیا ہے ان میں تین مساجد ریاض ، 2 مشرقی ریجن، 2 عسیر اور ایک ایک مسجد مکہ اور الباحہ ریجن میں ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 65 دنوں کے دوران 579 مساجد کو عارضی طورپر بند کر کے سینیٹائزنگ کے بعد 552 مساجد کو دوبارہ نمازیوں کےلیے کھول دیا گیا ۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور و دعوہ الارشاد کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں مساجد کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا کا کوئی بھی کیس سامنے آنے پراس کے بارے میں فوری طورپر وزارت کے مخصوص یونٹ کو مطلع کیا جائے ۔
مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے پر مخصوص یونٹ کے اہلکار مساجد میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے ممکنہ جراثیم اگر ہوں تو وہ ختم ہو جائیں ۔
بند کی جانے والی مساجد سینیٹائزنگ کے بعد کھول دی جاتی ہیں تاہم مساجد میں آنے والوں کے لیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل کرنا اشد ضروری ہے جس کے تحت مساجد آنے والوں کےلیے لازمی ہے کہ فیس ماسک استعمال کریں اور صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں

شیئر: