رمضان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے مشورے
وزارت صحت کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جائے ( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے رمضان کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پانچ مشورے دیے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے سب ایک دوسرے سے تعاون کریں اور لاپروائی نہ برتیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر پانچ مشوروں پر مشتمل ہیش ٹیگ ’نتعاون مانتھاون‘ (تعاون کریں لاپروائی نہ برتیں) جاری کیا ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے اس او پیز کی پابندی کریں۔ فیملی تقریبات سے معذرت کریں۔
بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے دور رہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کریں اور کورونا ویکسین پہلی فرصت میں لگوا لیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بدھ 14 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔