Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول انگلش سیکشن میں”اسپیلنگ بی“ مقابلے

 
 مقابلے طلباء میں خوداعتمادی پیدا کرتے ہیں جس سے انکی آئندہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، پرنسپل عدنان ناصر کا طلباءسے خطاب
 
 جدہ ( ارسلان ہاشمی)پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں طلباءکی کارکردگی میں اضافے کےلئے اسپیلنگ بی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عدنان ناصر نے کہا دور حاضر انٹرنیٹ کا ہے جس میں تحریری مکالمات کا رجحان بہت عام ہے۔ ایسے میں”اسپیلنگ بی“جیسی سرگرمیوں کی اہمیت اور زیادہ ہوجاتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گفتگو کے دوران لفظوں کا انتخاب اور درست تلفظ کے ساتھ ان کااستعمال انسانی شخصیت کو متاثر کن بناتا ہے جو زندگی کے ہر دور میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔ ”اسپیلنگ بی“ کے ذریعے نہ صرف بچوں کاتلفظ بہتر ہوتا ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی اور کامیابی کا احساس پیدا ہوتاہے۔ اس کے علاوہ بچوں میںنئے نئے الفاظ سیکھنے کا شوق پروان چڑھتا ہے۔انھوں نے کامیاب ہونے والے تمام طلباءو طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ وہ ایسے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لیںاور نئے الفاظ سیکھنے ،ان کی ادائیگی اور استعمال کرنے پر خاص توجہ دیں۔ مقابلوں کے اختتام پر اول دوم اور سوم آنے والے طلباءو طالبات کو کپ اور اسناد دی گئیںنتائج کے مطابق وائی 1 سے وائی8 تک کے مقابلے میں اول ،دوم اور سوم بالترتیب اس طرح رہے ۔ وائی 1سے عمر احمد ، عبدالرحمان عدنان ، علیزہ انور، وائی 2 سے عبدالاحد ، محمد حمدان، ایشال وسیم ، وائی 3 سے محمد حبیب اللہ ،شایان شاہد، موسیٰ شیراز ، وائی 4 سے معروف حسن ، محمد عباد اللہ ،وائی 5 سے ھبہ خان ،ارسل تنویر ، شہمیر شاہد ، وائی 6 سے عبدالہادی ، حسن عثمانی،محمد حارث جان، وائی 7سے ریان نیر، ایمان طارق، ریحان اکرم جبکہ وائی 8سے سارہ بتول،مناہل قادراور سمیر خان رہے۔ 
 

شیئر: