Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے طبی ماہرین کے لیے ورچوئل ٹریننگ کورس

کورونا کی بیماری سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے طبی ماہرین کے لیے ورچوئل ٹریننگ کورس منعقد کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ورچوئل ٹرینگ کورس کا مقصد یمن کے طبی ماہرین کو کورونا کی بیماری سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
یمنی وزارت برائے صحت عامہ اور آبادی کے ڈاکٹروں کو تین دن کے دوران کورونا کی بیماری سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔  
اس کے علاوہ یمنی ڈاکٹروں کو  آئیسولیشن مراکز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جائے کی بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ساتھ شراکت میں یمن کے آئیسولیشن مراکز کے لیےمیڈیکل سپلائز اور پولیمریج چین ری ایکشن ڈیوائس کا ایک نیا بیج عدن پہنچایا۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

 

شیئر: