سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 964 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 918 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 801 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 285 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 34 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 402 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 215 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 157، مدینہ ریجن میں 39،عسیر ریجن میں 36، القصیم ریجن میں 23، تبوک ریجن میں 19، حائل ریجن میں 18، جازان ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ ریجن میں 12، نجران ریجن میں دس، الباحہ ریجن میں گیارہ جبکہ الجوف ریجن میں سات، مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ تین ہزار 106 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 87 ہزار 20 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘