Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں رمضان کی مختلف روایات، رسومات تصاویر میں

دنیا بھر میں مسلمان رمضان کا مہینہ خاص اہتمام سے مناتے ہیں۔ ہر علاقے کی تہذیب اور روایات کے مطابق ماہ رمضان کا استقبال کیا جاتا ہے۔ رمضان کا چاند دیکھنے سے لے کر سحری اور افطاری میں مختلف رسم و رواج دیکھنے کو ملتے ہیں۔
کچھ علاقوں میں ڈھول کی آواز پر سحری میں اٹھانے اور افطاری سے پہلے توپ داغے جانے کی روایت اب بھی قائم ہے۔ اکثر ممالک میں مسجدوں اور گلی محلوں میں غریبوں کے لیے مفت افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں کوئی بھی شخص دسترخوان میں شریک ہو سکتا ہے۔
دنیا بھر میں رمضان کا مہینہ کیسے منایا جا رہا ہے، دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کی ایک مسجد میں نماز ادا کی جا رہی ہے

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا منظر
 

ترکی کے شہر انقرہ کی کوجاتپہ مسجد میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔

ماہ رمضان کا پہلا جمعہ مسجد اقصیٰ  میں ادا کرنے کے خواہش مند فلسطینی سرحد پر اسرائیلی پولیس کو اپنے کاغذات دکھا رہے ہیں۔

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔

داعش کے ہاتھوں تباہ ہونے والے شہر عراق کے شہر موصل میں افطاری کا اہتمام۔

فلسطین کی روایت کے مطابق ایک شخص سحری سے کچھ دیر پہلے شہریوں کو ڈرم بجا کر بیدار کر رہا ہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازی جمعے کی نماز ادا کر رہے ہیں۔
 

 فلسطینی مسلمانوں نے ماہ رمضان کے پہلے جمعے کی نماز بیت المقدس میں ادا کی۔

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہریوں نے سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے کا اہتمام کیا۔

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے شہری مسجد کے باہر نماز ادا کر رہے ہیں۔

فلسطینی خواتین بیت المقدس میں ڈوم آف دا راک کے سامنے کھڑے ہو کر دعا مانگ رہی ہیں۔

ماہ رمضان میں دہلی کی مشہور جامع مسجد کا منظر۔ یہ مسجد مغل بادشاہ شاہ جہان نے 1650 کی دہائی میں تعمیر کروائی تھی۔

مصر کے شہر قاہرہ میں مادی کے علاقے میں 46 سالہ حجا دالال سحری میں شہریوں کو ڈھول کی آواز پر بیدار کرتی ہیں۔

دریا کے کنارے قائم سری نگر کی مسجد میں نمازی جمعے کی نماز ادا کرتے ہوئے۔

ماہ رمضان میں مسجد الحرام اور کعبہ کی صفائی کے بعد یہاں عطر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبہ سلواسی کے جزیرے پر قائم مسجد کے قریب بیٹھے بچے افطاری کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

سنگا پور کی سلطان مسجد میں نمازی تراویح ادا کر رہے ہیں۔ یہ مسجد نماز ادا کرنے کے لیے 1932 میں کھولی گئی تھی۔

پاکستان کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی ایک مسجد کو نمازیوں کے لیے صاف کیا جا رہا ہے۔

مصر کے شہر قاہرہ میں تاریخی جامع الازہر میں تراویح کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں رمضان کے مہینے میں خواتین مسجد میں باجماعت نماز ادا کر رہی ہیں۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی گولڈن مسجد کے باہر شہریوں کے لیے مفت افطاری کا انتظام کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے شہری اکھٹے ہوئے ہیں۔ 

شام کے دارالحکومت دمشق میں رمضان کے اہتمام میں مٹھائی تیار کی گئی۔

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن میں شہری رمضان کا چاند دیکھنے اکھٹے ہوئے ہیں۔

عراقی شہر نجف میں خواتین سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دیوار پر رمضان کریم کی نقاشی واضح ہے

شیئر: