سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے لکھنؤ جاتے ہوئے انڈیا کی اسپائس گیٹ کے طیارے کو ایران میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق اسپائس گیٹ کے ترجمان نے کہا کہ’ طیارے کے سامنے والے شیشے میں باہر کی طرف دراڑ پڑ گئی تھی۔ مجبورا طیارے کو ایران میں اتارنا پڑا‘۔
اسپائس گیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ’ شیشے کا اندرونی حصہ اور ہوا کا پریشر معمول کے مطابق تھے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’طیارہ کسی مشکل کے بغیر لینڈ کر گیا اور خرابی کی اصلاح کے بعد طیارہ لکھنؤ بحفاظت پہنچ گیا ہے‘۔