قاہرہ جانے والے یمنی جہاز کی جدہ میں ہنگامی لینڈنگ
’جدہ ایئرپورٹ پر فنی خرابی دور کرنے کے بعد جہاز قاہرہ کی طرف روانہ ہوگیا‘ (فوٹو: سبق)
عدن ایئرپورٹ سے قاہرہ جانے والے یمنی طیارے نے فنی خرابی کے باعث جدہ میں ہنگامی لینڈنگ کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی ایئرلائن کی پرواز نمبر 608 کل جمعہ کو صبح 7 بجکر 20 منٹ پر عدن سے قاہرہ کے لیے جا رہی تھی۔
راستے میں جہاز میں فنی خرابی واقع ہوگئی جس کے باعث پائلٹ کو جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
یمنی ایئرلائن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’جدہ ایئرپورٹ پر فنی خرابی دور کرنے کے بعد جہاز قاہرہ کی طرف روانہ ہوگیا‘۔