لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر از سر نو سماعت کے لیے تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کی سماعت کرنے والے نئے بینچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی ہوں گے جب کہ ان کے ساتھ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں یہ بینچ 21 اپریل کو شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست دوبارہ سنے گا۔
مزید پڑھیں
-
ججز میں اختلاف، شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیاNode ID: 557886
-
شہباز شریف کی ضمانت: ریفری جج کون ہوتا ہے اور کیا کام کرتا ہے؟Node ID: 558011
-
شہباز شریف کی ضمانت: اختلافی نکات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاریNode ID: 558441