پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سابق انڈین وزیراعظم من موہن سنگھ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔
منگل کو اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ’سابق انڈین وزیراعظم من موہن سنگھ کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘
من موہن سنگھ پیر کے روز کورونا کا شکار ہوئے اور ان کو دہلی کے اے آئی ایم ایس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ 88 سالہ منموہن سنگھ کو بخار کی شکایت تھی جب ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔
مزید پڑھیں
-
بیجا طاقت اور دولت کا زعم انتخابی نظام کمزورکررہا ہے، منموہنNode ID: 231696
-
کورونا کے بڑھتے کیسز، نیوزی لینڈ نے انڈیا پر سفری پابندی لگا دیNode ID: 555466
خیال رہے کہ اس وقت انڈیا کورونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور گذشتہ چند روز میں کئی اہم شخصیات اس کا شکار ہو چکی ہیں۔
منگل کے روز انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے جذبے کو سراہا کہ ’قوم نے وبا کا تحمل سے مقابلہ کیا۔‘
تاہم انہوں نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حکومت ایک سال سے کوشش کر رہی ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔‘
سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کوروناء سے جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 20, 2021