Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجا طاقت اور دولت کا زعم انتخابی نظام کمزورکررہا ہے، منموہن

چنڈی گڑھ۔۔۔۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ بیجا طاقت اور دولت کے بل پر انتخابی نظام کمزور کیا جارہا ہے۔انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی انتخابی نظام مختلف چیلنجوں سے گزرکر ہمکنار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عوام کا جمہوری حکومت کے انتخابی نظام پر اعتماد کمزور ہوتا جارہا ہے۔ سیاسی پارٹیوں اور مفاد پرست عناصر کے ٹولے جمہوری اداروں پر قابض ہورہے ہیں۔طاقت اور دولت کے بَل پر انتخابات لڑنے والوں سے پاک الیکشن سسٹم کو قائم رکھنا اورہندوستان کے جمہوری نظام کو بچائے رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان آپ پارٹی کا کمارسے’’ وشواس‘‘ ٹوٹا

شیئر: