سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 213.40 ریال رہی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل گر رہے ہیں۔ پیر کی طرح منگل کو بھی سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 213.40 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 186.73 ریال میں مہیا رہا۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 160.05 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 124.48 ریال میں دستیاب رہا۔
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 6641.25 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے بسکٹ کی قیمت 1493.81 ریال میں فروخت ہوا ہے۔
سات ہفتے سے زیادہ عرصے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر رہی ہے۔ امریکی بانڈز کا منافع جیسے جیسے بڑھ رہا ہے ویسے ویسے سونے کی قدر میں کمی واقع ہورہی ہے۔