Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 7.7 ملین افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی

جمعرات کو ایک لاکھ 74 ہزار 600 سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی 77 لاکھ 12 ہزار 432 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
الاخباریہ اور اخبار 24 کے مطابق  وزارت صحت نے بیان مں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریو ں اور غیرملکیوں کو کورونا ویکسین کی ایک لاکھ 74 ہزار 600 سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے منگل سے ایک بار پھر ویکسین مہم تیز کردی ہے۔ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو فائزر سمیت کئی منظور شدہ ویکسینیں دی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا- نئے مرحلے کے تحت سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سینٹرز میں ویکسین بڑے پیمانے پر فراہم کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: