Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ کے انسٹی ٹیوٹ سے 365 سعودی لڑکیوں کی ٹریننگ مکمل

تقسیم اسناد کے لیے آن لائن تقریب ہوئی ہے۔( فوٹو العربیہ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے انسٹی ٹیوٹ سے 365 سعودی لڑکیوں نے عسکری ٹریننگ کورس مکمل کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی نے آن لائن تقریب تقسیم اسناد کی صدارت کی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے انسٹی ٹیوٹ میں فیلڈ عسکری ٹریننگ دی گئی۔ انہیں محکمہ پاسپورٹ کی تعلیم دی گئی جبکہ دستاویزات میں جعلسازی کے طور طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔  
انہوں نے انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ مکمل کرنے والی لڑکیوں کو وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے اس بات پر مسرت ظاہر کی تھی کہ لڑکیوں نے ٹریننگ کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
فرض شناسی کا ثبوت دیا۔ ٹیم ورک کے جذبے سے کام کیا اور وطن عزیز کی خاطر ہر ممکن جدوجہد کی۔ 

شیئر: