سنیچر کو کئی علاقے تیز ہواؤں اور بارش کی زد میں
سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر 24 اپریل کو مملکت بھر میں موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکزنے بیان میں کہا کہ’سنیچر کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جازان ، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا موسم رہے گا جس کا سلسلہ مدینہ منورہ ، تبوک، الجوف، حائل اور حدود شمالیہ تک پھیل جائے گا‘۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا ۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت41 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ، دمام اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔