سعودی عرب کے شہر مدینہ میں جمعے کی شب بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق سنیچر کو کئی ریجنز میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا کہ نجران کے پہاڑی علاقے،عسیر الباحہ، مکہ، مدینہ، حائل اور قصیم کے کئی علاقے، ریاض کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے متاثر ہوں گے۔