Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی آئل ٹینکر پر شام کے ساحل کے قریب ڈرون حملہ

مبینہ ڈرون حملے میں ایرانی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے ایک آئل ٹینکر پر شام کے ساحل کے قریب حملہ ہوا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے سے ایرانی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔
 
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے وزارت تیل کے حوالے سے بتایا کہ ٹینکر میں آگ اس وقت لگی جب مبینہ طور پر لبنان کے پانیوں کی سمت سے اس پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز نے شام کی وزارت تیل  کے حوالے سے بتایا ہے کہ ساحلی شہر بانیاس کے قریب سمندر میں ایرانی آئل ٹینکر میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔

شیئر: