Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز ترین 2000 رنز: بابر اعظم نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم اس سے قبل ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن بھی کوہلی سے چھین چکے ہیں (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈین کپتان ورٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اتوار کے روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز بانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کی 52ویں اننگز میں سرانجام دیا ہے۔

 

ٹی ٹوئنٹی میں تین ترین 2000 رنز بنانے کا اعزاز اس سے قبل انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
ایرون فنچ نے 62، برینڈن میککولم نے 66 اور مارٹن گپٹل نے 68 اننگز کھیل کر تیز ترین 2000 رنز بنائے تھے۔
چند روز قبل بابر اعظم انڈین کپتان سے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن بھی چھین چکے ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی سکور کی تھی۔

شیئر: