’ تجدد پذیر توانائی اور گیس سے 800 ارب ریال کی بچت‘
اتوار 25 اپریل 2021 18:08
2030 تک ہماری ترجیح بجٹ کم کرنا ہوگی۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ آئندہ دس برس کے دوران تجدد پذیر توانائی اور قدرتی گیس کے استعمال سے سعودی عرب کو 800 ارب ریال کی بچت ہوگی۔
سعودی عرب ان دنوں مائع فیول استعمال کررہا ہے۔ آئندہ اس کی جگہ قدرتی گیس اور تجدد پذیر توانائی استعمال کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجدعان نے کہا کہ بجائے یہ کہ عالمی منڈی سے 60 ڈالر میں فیول خرید کر سعودی اداروں کو 6 ڈالر میں فروخت کیا جائے یا اوپیک میں سعودی عرب کے کوٹے کا ایک حصہ 6 ڈالر میں استعمال کیا جائے۔ بہتر ہوگا کہ اس کی جگہ آئندہ دس برس کے دوران 10 لاکھ بیرل تیل کے بجائے گیس اور تجدد پذیر توانائی سے بجلی حاصل کی جائے۔
الجدعان نے کہا کہ اب سے 2025 بلکہ 2030 تک ہماری ترجیح بجٹ کم کرنا ہوگی۔
الجدعان نے کہاکہ سعودی وژن 2030 کے مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دیرپا مالیاتی نظام قائم کیا جائے اور سرکاری اخراجات کو کنٹرول کیا جائے۔