سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی چوبیس ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اخبار 24 اور سبق ویب سائٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں 8 ہزار 300 سامنے آئی ہیں ۔مکہ مکرمہ 5 ہزار اور مشرقی ریجن 3 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سب سے کم خلاف ورزیاں نجران اور جازان میں ریکارڈ پر کی گئی ہیں۔